03 جولائی ، 2012
اسلام آباد… اسلام آباد ائیر پورٹ پر ساڑھے 15 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی جو ممکنہ طور پر ابوظہبی کے راستے یونان اسمگل کی جانا تھی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام نے بتایاہے کہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار نے ابوظہبی کے راستے یونان جا نا تھا ہا تھا ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے جب اس کے سامان کی تلاشی لی تو 11 کلوگرام براوٴن ہیروئن اور ساڑھے چار کلوگرام سفید ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف نے ملزم کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔