پاکستان
03 جولائی ، 2012

دفاعی کمیٹی ملک کااہم پالیسی سازفورم ہے،وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف

 دفاعی کمیٹی ملک کااہم پالیسی سازفورم ہے،وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف

اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ دفاعی کمیٹی ملک کااہم پالیسی سازفورم ہے،ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعظم میں ہونے والے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کے موقع پر وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاک امریکاتعلقات پرپارلیمنٹ نے اہم سفارشات دے دی ہیں ۔نیٹوسپلائی روٹس پراپنی پوزیشن کاازسرنوجائزہ لیاہے ،نیٹوسپلائی بندش نے نہ صرف پاک امریکابلکہ49ملکوں کیساتھ تعلقات متاثرکیے لیکن ہم متحدہوکراپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کمربستہ ہیں۔امریکاکومتعددمرتبہ واضح کیاکہ برابری اورباہمی اعتمادسازی پرتعلقات چاہتے ہیں۔ راجہ پر ویز اشرف نے اپنے خطاب میں اپنے اس عزم کا ایادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف عالمی برداری کیساتھ کام کرنے کیلئے پْرعزم ہے۔وزیر اعظم نے مسلح افواج کو پاکستان کے قومی تشخص اوراستحکام کاستون بھی قرار دیا ۔ کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں نائب وزیراعظم،دفاع،داخلہ،اطلاعات اورخزانہ کے وزراکے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل شمیم وائن اورمسلح افواج کے سربراہان بھی اہم اجلاس میں شریک ہو ئے ۔

مزید خبریں :