03 جولائی ، 2012
کراچی…ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے مالی معاونت کی درخواست کردی۔پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایشین بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ 25اگست سے سری لنکا کے شہر کولمبومیں شروع ہوگی جس میں مردوں اور خواتین کی 25رکنی ٹیم حصہ لے گی، ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کی ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم اگست سے کراچی میں شروع ہوگا اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو درخواست کی ہے کہ وہ اہم ایونٹ میں شرکت کیلئے فیڈریشن کی مالی معاونت کرے۔