03 جولائی ، 2012
نئی دہلی…امریکا کے بعد بھارت نے بھی پاکستان سے ڈومورکا مطالبہ کردیا،بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف مزیداقدامات کرے۔بھارتی وزیرخارجہ کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستانی سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کے مابین دو روزہ مذاکرات نئی دہلی میں 4جولائی سے شروع ہو رہے ہیں ۔