پاکستان
03 جولائی ، 2012

ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے بچہ جاں بحق،وزیر اعلیٰ اظہار افسوس

لاہور… وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہڑتالی ڈاکٹروں کی وجہ سے پنجاب میں ڈیڑھ سالہ بچے سمیت دیگر مریضوں کی ہلاکت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے پر انکا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ دنیا جانتی ہے کہ ان ہلاکتوں کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے، حکومت پنجاب فرائض ادا نہ کرنے والے ڈاکٹروں کی جگہ متبادل انتظامات کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

مزید خبریں :