پاکستان
05 اپریل ، 2017

چترال، مالاکنڈ اور دیربالا میں زلزلے کے جھٹکے

چترال، مالاکنڈ اور دیربالا میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف علاقوں چترال، مالاکنڈ، دیربالا، دیر زیریں اور سوات میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 68کلومیٹر ہے۔

جس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے۔

مزید خبریں :