کھیل
04 جولائی ، 2012

کولمبو ٹیسٹ:پاکستان نے 100 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی

کولمبو ٹیسٹ:پاکستان نے 100 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی

کولمبو…کولمبو ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روزپاکستان نے اپنی دوسری اننگز 100 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیر کردی، اس طرح سری لنکا نے جیت کیلئے 261 رنز کا ہدف ملا ہے۔توفیق عمر نے 46 اور عبدالرحمان نے36 رنز بنائے۔اس سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم 391 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، جنید خان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سنگاکارا8 رنز کی کمی سے ڈبل سنچری مکمل نہ کرسکے ، وہ 192 رنز بناکرآؤٹ ہوئے، میزبان ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور 551 کے جواب میں 160 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکن ٹیم نے آج 278 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پراپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، 370 رنز پر پہلی وکٹ اس وقت گری جب میتھیوز 47 رنز بناکر جنید خان کا نشانہ بنے۔ سنگاکارا 192 رنز بناکر عبدالرحمن کی گیندپر توفیق عمر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کلاسیکارا کو صفر پر جنید خان نے پویلین کی راہ دکھائی۔ اس طرح سری لنکا کی پوری ٹیم 391 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جنید خان 5 اور عبدالرحمان 4 وکٹیں حاصل کیں، سعید اجمل کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

مزید خبریں :