04 جولائی ، 2012
کولمبو… پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا،تین ٹیسٹ کی سیریز میں سری لنکا کا ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز اننگز 100 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 261 رنز کا ہدف دیا۔سری لنکا نے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے، جس کے بعد میچ ختم کردیا گیا۔دلشان 28 اور پرانا وتانا 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے آج 278 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پراپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، 370 رنز پر پہلی وکٹ اس وقت گری جب میتھیوز 47 رنز بناکر جنید خان کا نشانہ بنے۔ سنگاکارا 192 رنز بناکر عبدالرحمن کی گیندپر توفیق عمر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کلاسیکارا کو صفر پر جنید خان نے پویلین کی راہ دکھائی۔ اس طرح سری لنکا کی پوری ٹیم 391 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جنید خان 5 اور عبدالرحمان 4 وکٹیں حاصل کیں، سعید اجمل کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔سیریز کا آخری ٹیسٹ 12 جولائی سے پالے کیلے میں کھیلا جائے گا۔