کھیل
07 اپریل ، 2017

اسپاٹ فکسنگ میں اصل فرد ناصر جمشید ہے :توقیر ضیاء

اسپاٹ فکسنگ میں اصل فرد ناصر جمشید ہے :توقیر ضیاء

اینٹی کرپشن ٹریبونل کے رکن اور پی سی بی کے سابق چیئرمین توقیر ضیاء کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اصل فرد ناصر جمشید ہے لیکن وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پکڑ میں نہیں آ رہا ۔

توقیر ضیاء نے لاہور میں میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ وسیم اکرم بہت بڑا نام ہے، انہیں عزت خدا کی طرف سے مل رہی ہے، اگر انہوں نے بھی کوئی غلط کام کیا ہے تو پکڑ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے قیوم کمیشن رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم کو کپتان نہیں بنایا تھا، نہ ہی اپنے دور میں مشتاق احمد کو کوچنگ کی ذمہ داریاں دیں ۔

 

مزید خبریں :