پاکستان
11 اپریل ، 2017

مطالبات سےدستبردار ہونے والانہیں، مصطفیٰ کمال

مطالبات سےدستبردار ہونے والانہیں، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ میں اپنےمطالبات سےدستبردار ہونے والانہیں ہوں۔

مصطفیٰ کمال نے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری اور ساتھیوں کی جان اس ملک کے غریب بچوں کی امانت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کسی صدر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے لولی پاپ میں آنے والا نہیں ہوں۔

پاک سرزمین پارٹی کے دھرنے کےساتویں روز آج خواتین اور اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جن کے ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے تھا وہ بچے پانی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی ضرورتوں کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم شہر کی تباہی کو برسوں سے دیکھ رہے ہیں،بچوں کو ان کے والدین دودھ، پانی اور دیگر بنیادی اشیا ئے ضرورت خرید کر نہیں دے سکتے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بیڈ گورننس دینے والے حکمرانوں کو بار بار توجہ دلائی مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا ،ہم نے کسی کو نہیں بلایا سب لوگ خود آ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری زندگی کا مقصد صرف ایک ہی ہے کہ ہم نے جو 16نکاتی ایجنڈا دیا ہے اس سے دست بردار نہیں ہونا بلکہ اس پر عملدرآمدکو یقینی بنانے کے لیے کوشاں رہنا ہے۔

مزید خبریں :