16 اپریل ، 2017
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دیہات اور شہروں کی ترقی میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،الیکشن کا سال آیا تو عمران خان کو میٹرو کا خیال آیا ،انہوں نے معیشت کا دھڑن تختہ کیا۔
رائیونڈ میں فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ :پچھلے سال ستمبر میں اس اوور ہیڈ برج کا سنگ بنیاد رکھا تھا،ساڑھے چھ مہینے میں یہ فلائی اوور مکمل ہوا ہے،اوور ہیڈ برج نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا،اب اس کی تکمیل کے بعد عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی ،یہ فلائی اوور انتہائی خوبصورت ہوگا اور پورے رائیونڈ کو خوبصورت بنائے گا۔
شہباز شریف نے اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا نیازی صاحب!آپ نے کیوں اپنے صوبے کے عوام کو ترقی و خوشحالی سے محروم کیا؟نیازی صاحب!آپ نے کیوں دھرنے دیئے، کیوں ریلیاں نکالیں،ان سب خرافات سے آپ نے عوام کا نقصان کیا۔
یہ لوگ دھرنے دیتے رہے ، ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کرتے رہے ، الیکشن کا سال آیا تو میٹرو کا خیال آیا ، نیازی صاحب آئندہ اسے جنگلہ بس نہ کہیں ، شہباز شریف نے لاہور میں رائیونڈ اوورہیڈ برج کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران عمران خان کو پشاور میٹرو کے لیے نقشے ، ڈیزائن اور دیگر امور میں مدد دینے کی بھی پیش کش ۔