05 جولائی ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…1999کی کامیاب فلم شول میں شلپا سیٹھی کے مقبول آئٹم سونگ’میں آئی ہوں یوپی بہار لوٹنے‘کا نیا ورژن آگیا۔بالی ووڈ پروڈیوسرز ایکتا اور شوبھا کپور کی آنے والی فلم’کیا سپر کول ہیں ہم‘کے نئے گانے"Hum Toh Hain Cappuccino"میں فلم کے مرکزی کردار تشار کپور اور رتیش دیش مکھ مراٹھی اسٹائل اپنائے’یوپی بہار لوٹنے‘پہنچ گئے ہیں۔میٹ برادرز انجان کی موسیقی کے ساتھ اس گانے کو معروف گلوکار سکھوندر سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں رتیش اور تشار کے ڈانس کی کوریو گرافی ریکھا اور چینی پرکاش نے کی ہے۔2005کی بالی ووڈ فلم’کیا کول ہیں ہم ‘کا ریمیک’کیا سپر کول ہیں ہم‘نامی اس کامیڈی فلم کی ہدایت کاری سچن یارڈی نے دی ہے جو27جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔