پاکستان
19 اپریل ، 2017

گزشتہ پانچ برس میں میری زندگی بھی بدل گئی، والدہ ملالہ

گزشتہ پانچ برس میں میری زندگی بھی بدل گئی، والدہ ملالہ

ملالہ یوسف زئی کی ماں تور پکئی یوسف زئی نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ان کی اپنی زندگی بھی تبدیل ہو گئی ہے۔

برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے تور پکئی کا کہنا تھا سب کچھ پاکستان چھوڑ کر آنا بہت مشکل تھا ۔ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہمیں غیر ملک میں رہنا پڑے گا ۔ جب دوسرے لوگ ملک چھوڑتے ہیں تو وہ ہر طرح کی پریشانی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں لیکن ہم تیار نہیں تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اچانک پاکستان چھوڑنا پڑا تھا ، حملے نے سب کچھ بدل دیا۔ ہماری توجہ ملالہ کی زندگی پر مرکوز تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اب میں لوگوں میں تعلیمی بیداری کے لیے کوشاں ہوں، اس لیے اب سے میں اس طرح کی چیزوں میں زیادہ شامل رہوں گی ۔

مزید خبریں :