20 اپریل ، 2017
وزیر اعظم کے صاحب زادے حسن نواز کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔
برطانیہ میں مقیم وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی لندن میں واقع رہائش گاہ کے باہر لیگی کارکنوں نے جمع ہوکر پاناما کیس کے فیصلے پر خوشی اظہار کیا، پھول رکھے اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی۔
لندن ہی میں پاکستان تحریک انصاف کے چندکارکنان بھی جمع ہوئے جنہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلےکوعمران خان کے مؤقف کی تائید قراردیا۔
برطانیہ بھر کی طرح برمنگھم میں بھی مسلم لیگ ہاؤس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر جشن کا سماں رہا، مٹھیاں تقسیم کی گئیں، کارکن ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے
برمنگھم میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے تنقید کرتے ہوے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے ہمیشہ نواز شریف کے لیے نرم گوشہ رکھا۔
بریڈفورڈ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے پاناماکیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔