پاکستان
21 اپریل ، 2017

اعلیٰ انٹیلی جنس سربراہ کیخلاف گمراہ کن بیان دیا گیا، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے اعلیٰ ترین انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں۔

اعتزازاحسن کےبیان پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔

میجر جنرل آصف غفورنے یہ بھی کہا کہ پاک فوج کی دیانت اور ساکھ شک و شبہات سے بالا ہے۔

مزید خبریں :