13 جنوری ، 2012
لاہور…لاہور میں حضرت علی ہجویری رحمتہ اللہ 968ویں عرس کی سہ روزہ تقریبات آج شروع ہورہی ہیں۔ زائرین کی سیکورٹی کیلیے ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ۔عرس کے موقع پرحضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، دودھ کی سبیلیں اوردکانیں سج گئی ہیں اور زائرین کے آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ زائرین کا کہنا ہے اس خطے میں بزگان دین کی تعلیمات سے اسلام پھیلا ہے اوروہ ان سے اظہار عقیدت کیلئے حاضری دینے آتے ہیں۔ عرس کے موقع پر سیکورٹی فول پروف بنا نے کے لیے پولیس کے ایک ہزار اہلکار تعینات ہیں، دربار کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب ہیں اورزائرین کو مکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جارہا ہے۔