پاکستان
06 جولائی ، 2012

علماء و کارکنوں کا قتل، اہلسنت والجماعت کا وزیراعلیٰ ہاوٴس پر احتجاج کا اعلان

علماء و کارکنوں کا قتل، اہلسنت والجماعت کا وزیراعلیٰ ہاوٴس پر احتجاج کا اعلان

کراچی … اہلسنت والجماعت اور دیگر مذہبی جماعتوں نے اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف 15 جولائی کو وزیر اعلیٰ ہاوٴس پر احتجاج کا اعلان کردیا۔ کراچی میں گرومندر چورنگی پر اہلسنت والجماعت سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اہلسنت علماء اور کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں میں 350سے زائد جنازے اٹھاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ہر موقع پر امن و امان برقرار رکھا۔اس موقع پر اہلسنت والجماعت اور دیگر مذہبی تنظیموں کے رہنماوٴں نے کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف 15 جولائی کو وزیر اعلیٰ ہاوٴس کا گھیراوٴکرنے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :