06 جولائی ، 2012
کراچی …کراچی کے علاقے کیماڑی میں نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ملزمان ڈھائی لاکھ روپے سے زائد کی رقم اور سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر لئے گئے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق کیماڑی کے علاقے جیکسن بازار میں قائم نجی بینک کی برانچ میں 5 ملزمان داخل ہوئے جنھوں نے ڈھائی لاکھ روپے سے زائد کی رقم چھین لی اور پیدل ہی فرار ہوگئے،جبکہ مسلح ملزمان نے نجی کمپنی کے 2 سیکورٹی گارڈز میں سے ایک گارڈ سے اسلحہ بھی چھین لیا،پولیس نے واقعے کی رپورٹ تھانہ جیکسن میں درج کرلی ہے،لیکن ملزمان کے سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں لئے جاسکے ،جسے بینک انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ پولیس افسران کو دکھا بھی دیا گیا ہے، 4 ملزمان نے شلوار قمیض اور ایک نے پینٹ شرٹ پہنی ہوئی ہے۔