پاکستان
06 جولائی ، 2012

دہشت گردوں کو شکست دینے تک فوج دیر میں موجود رہے گی، آرمی چیف

دہشت گردوں کو شکست دینے تک فوج دیر میں موجود رہے گی، آرمی چیف

دیر … آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ دیر میں جب تک امن قائم نہیں ہوتا اور دہشت گردوں کو شکست نہیں دی جاتی فوج علاقے میں موجود رہے گی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے دیر کا دورہ کیا، جہاں انہیں سرحد پار سے شرپسندوں کی طرف سے درپیش خطرات کے خلاف کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے اور قربانیوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کی اور ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج علاقے میں امن اور ترقی کیلئے پرعزم ہے ، جب تک دہشت گردوں کو شکست نہیں ہوتی اور سول انتظامیہ کو ذمہ داریاں نہیں سونپی جاتیں فوج علاقے میں موجود رہے گی۔

مزید خبریں :