06 جولائی ، 2012
پشاور…آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے افغانستان میں نیٹو افواج کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاور میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر ناصر خان نے کہا کہ نیٹو افواج کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز اور تیل کی انشورنش ہوتی ہے لیکن ڈرائیورز کا انشورنس نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹو ائل ٹینکرز کو سیکورٹی فراہم کرنے کے علاوہ ڈرائیورز کی بھی انشورنس کی جائے۔ ناصر خان نے کہا کہ کراچی میں نیٹو آئل ٹینکرز کی فلنگ 9 جولائی سے شروع ہوگی۔