06 جولائی ، 2012
اسلام آباد … پاکستان مسلم لیگ ہم خیال نے پارلیمنٹ میں دوہری شہریت بل کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا ہے، پاکستان مسلم لیگ ہم خیال کی سیکریٹری اطلاعات کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ جو لوگ دوہری شہریت کے بل کے حامی ہیں ان کے مفادات امریکا، برطانیہ اور یورپ سے وابستہ ہیں۔ کشمالہ طارق کا کہنا ہے کہ اگر دوہری شہریت کا بل منظور ہو گیا تو ریمنڈ ڈیوس اور حسین حقانی جیسے لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوں گے۔