06 جولائی ، 2012
اسلام آباد … اسلام آباد میں جماعت الدعوة کے زیر اہتمام نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے قائدین کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی پاکستان اور افغانستان کے خلاف سازش ہے۔ اسلام آباد میں جماعت الدعوة کے مرکز میں جمعے کی نماز کے بعد مظاہرہ کیا گیا جس سے حافظ سعید احمد اور پروفیسر عبدالرحمان مکی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی پاکستان میں امن کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی لائن کی بحالی خطے میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان ہے اور اس سے پورا خطہ سیاسی اور معاشی طور پر مزید غیر مستحکم ہو جائے گا۔