06 جولائی ، 2012
پشاور … خیبر پختونخوا حکومت نے سندھ حکومت سے کراچی میں برآمد ہونیو الے قیمتی نوادرات مانگ لئے، خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق یہ نوادرارت گندھارا تہذیب کا حصہ ہیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیرکھیل و ثقافت سید عاقل شاہ کے مطابق کراچی میں برآمد ہونے والے نوادرات قدیم گندھارا تہذیب کا حصہ ہیں اور صوبائی حکومت نے یہ نوادرات مانگ لیے ہیں۔ صوبائی وزیر کے مطابق سندھ حکومت سے رابطہ کرکے کہا گیا ہے کہ یہ نوادرات خیبر پختونخوا حکومت کو دیئے جائیں تاکہ ان نوادرات کو پشاور میوزیم کا حصہ بنایا جا سکے۔