06 جولائی ، 2012
اسلام آباد…مشیر داخلہ رحمان ملک وفات کے بعد اسلام آباد میں دفن ہونے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے اپنی وصیت میں لکھ دیا ہے کہ وفات کے بعد اسلام آباد میں دفن ہونگے۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے باہر میڈیا کے سامنے مشیر داخلہ رحمان ملک نے اپنی وصیت کا ایک نکتہ بتا دیا ہے۔ دوہری شہریت رکھنے کے الزام نے مشیر داخلہ کو اتنا ستایا ہے کہ وہ ہر وقت برطانوی شہریت ترک کرنے کا یقین دلاتے رہتے ہیں۔ اسی کوشش میں رحمان اپنی خفیہ وصیت کو بھی منظر عام پر لے آئے ہیں۔