پاکستان
06 جولائی ، 2012

پشاور: داوٴد زئی میں بم دھماکا، سب انسپکٹر جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی

پشاور: داوٴد زئی میں بم دھماکا، سب انسپکٹر جاں بحق، 3 پولیس اہلکار زخمی

پشاور … پشاور کے نواحی علاقے داوٴد زئی میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں سب انسپکٹر جاں بحق اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ داوٴد زئی کی حدود میں واقع تختہ آباد روڈ پر پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران سٹرک کے کنارے نصب بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا جس سے سب انسپکٹر داد محمد خان جاں بحق اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 500 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو دیسی ساخت کا تھا۔

مزید خبریں :