پاکستان
06 جولائی ، 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی وہیں سے شروع ہوئی جہاں سے رکی تھی، امریکا

نیٹو سپلائی کی بحالی وہیں سے شروع ہوئی جہاں سے رکی تھی، امریکا

اسلام آباد … امریکا نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پر پاکستان سے کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا، صورتحال کو و ہیں سے دوبارہ شروع کیا ہے جہاں گزشتہ سال نومبر میں چھوڑا تھا۔ اسلام آباد میں فل برائٹ اسکالرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی ڈپٹی چیف آف مشن رچرڈ ہوگ لینڈ کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن، حنا ربانی کھر، لیون پینیٹا اور جون ایلن سب نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے ایک ہی بات کہی ہے۔ رچرڈ ہوگ لینڈ کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی سے پاک امریکا تعلقات میں اعتماد کے فقدان میں کمی آئے گی، ڈاکٹر شکیل آفریدی اور امریکی سفارت کاروں کے کام میں مشکلات کے حوالے سے تحفظات ہیں لیکن یہ تازہ ترین مذاکرات کا حصہ نہیں تھے، پاکستان اور امریکا جو کافی عرصے سے اس نقطے پر پہنچنے کیلئے بات چیت کر رہے تھے اب کئی ایشوز کے حل پر متفق ہوئے ہیں، جن میں ایک ایشو پاکستان کی طرف سے نیٹو سپلائی کی بحالی بھی ہے، جیسا کہ وزارت خارجہ نے رپورٹ کیا ہے اس معاملے کے حوالے سے کسی تحریری معاہدے پر دستخط کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید خبریں :