پاکستان
06 جولائی ، 2012

کراچی میں فائرنگ کے واقعات ، ایک شخص ہلاک، چار زخمی

کراچی …کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ناصر جمپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا جبکہ کورنگی زمان ٹاون کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سیاسی جماعت کے تین کارکنوں کو زخمی کر دیا۔کیماڑی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

مزید خبریں :