06 جولائی ، 2012
لاہور…سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تین رکنی کمیشن نے لاہورمیں جمعرات کو فلائنگ کلب میں پیش آنیوالے طیارہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ کمیشن نے جائے وقوعہ کا جائز ہ لیا ،شواہد جمع کیے اورطیارے کی پائلٹ فخرالنسا اورفلائنگ کلب کے چیف افسرکے بیانات قلم بند کئے۔پائلٹ فخرالنساء نے کمیشن کو بتایاکہ انہوں نے سولو فلائیٹ کے پہلے روز دوٹچ گو کئے اورتیسرے ٹچ گو کے بعد طیارہ انکے کنٹرول سے باہر ہوکر حادثہ کا شکار ہوگیا۔