پاکستان
09 مئی ، 2017

وزیر اعلیٰ سندھ کا امتحانی مراکز کا دورہ، پرچہ آؤٹ نہ ہوسکا

وزیر اعلیٰ سندھ کا امتحانی مراکز کا دورہ، پرچہ آؤٹ نہ ہوسکا

وزیر اعلیٰ سندھ نے آج مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا،آج انٹر کا پرچہ ناٹ آؤٹ رہا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ایکشن اور سی ٹی ڈی کی پھرتیاں کام آگئیں، 8 دن بعد انٹر کا پرچہ آؤٹ نہیں ہوا۔

مراد علی شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پرچے آؤٹ کرنے والے افراد کوبےنقاب کرکےسزا دی جائے گی۔

کراچی میں وزیر اعلی سندھ کے انٹر کے امتحانات میں پرچے آؤٹ ہونے پر سخت ردعمل کے اظہار کےبعد آج کوئی پر چہ آؤٹ نہ ہوا، سید مراد علی شاہ نے خود بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے بعد امتحانی مراکز میں سختی دیکھنے میں آئی، یہی وجہ ہے کہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر پرچے آنے کا تسلسل ٹوٹا اور آج کوئی پرچہ آؤٹ نہ ہوا۔

مختلف امتحانی مراکز میں داخلے سے قبل طلبا کی تلاشی لی گئی، امتحانی مراکز کے باہر طلبا سے موبائل فونز بھی لے لیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نوید شیخ کے ہمراہ اسلامیہ کالج اور عائشہ باوانی کالج میں قائم امتحانی مرکز کااچانک دورہ کیا۔

انہوں نے سینٹر میں بچوں سے بات کی اور امتحانات کا بہترین ماحول برقرار رکھنے کی ہدایات دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے امتحانی مرکز میں موبائل لانے پر ممتحن اور اسسٹنٹ کمشنرپر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہر نےسٹی کالج کریم آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نےطلبا سے موبائل فونز لے کر امتحانی مرکز سے باہر رکھوادیے۔

کمشنر کراچی اعجاز احمد نے بھی گورنمنٹ کامرس اینڈ اکنامکس کالج میں امتحانی مرکز کا دورہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہراور انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے، کمشنر نے امتحانی مراکز کے انتظامات پر ر اطمینان کا اظہا کیا۔

سیکیورٹی کے پیش نظرآج امتحانی مراکز پر پولیس اور رینجرز اہلکار امتحانی مراکز کے باہر تعینات نظر آئے۔

مزید خبریں :