06 جولائی ، 2012
حیدرآباد…سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے خلاف حیدر آباد میں اساتذہ نے پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کر تے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پریس کلب میں بھوک ہڑتالی کیمپ میں سندھ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیدارن عرفان علی ،اظہر شاہ ،غلام نبی بھلائی سمیت دیگر نے شرکت کی ، ان رہنماوٴں نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نظیر مغل کو اساتذہ کے احتجاج پر جبری رخصنت پر بھیجا گیا تھا تاہم اب دوبارہ ان کو مسلط کردیا گیا جس سے یونیورسٹی کا تعلیمی ماحول کی تباہی کا سبب بنے گا ،اساتذہ اور ملازمین ان کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے مظاہرین نے کہا کہ اگر وائس چانسلر مزید یونیورسٹی میں رہے تو یونیورسٹی تباہ ہوجائے گی،جب تک وائس چانسلر کو ہٹایا نہیں جاتا جب تک احتجاج جاری رہے گا ۔