07 جولائی ، 2012
میانوالی. . . .میانوالی میں پولیس نے بروقت ایکشن کرتے ہوئے ساٹھ سالہ شخص کی سولہ سالہ لڑکی سے شادی رکوادی۔ نکاح خواں ، دلہا اوراسکے رشتے دار گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق میانوالی تھانہ موچھ کے ساٹھ سالہ نور احمد کو بڑھاپے میں شادی رچانے کا شوق چرایا تو اس نے صوابی سے سولہ لڑکی منتخب کرلی۔ پولیس کے مطابق نوراحمد نے لڑکی کے والدین کو ایک لاکھ دس ہزار ادا کیے۔ ابھی وہ نکا ح کی تیاری ہی کررہا تھاکہ اطلاع ملنے پر پولیس نے دھاوا بول دیااور نوراحمد، اس کے بھائی دین محمد ، بھاوج پروین ، گواہ نذیر اور نکاح خواں عبدالجبار شاہ کو حراست میں لے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے سولہ سالہ لڑکی کو دارالامان بھجوادیا۔