پاکستان
07 جولائی ، 2012

تربت :نامعلوم افراد کی3 گاڑیوں پر فائرنگ ،18 افراد ہلاک ،2 زخمی

تربت . . . .بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم افراد نے تین گاڑیوں پر فائرنگ کر کے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ایران جانے والے اٹھارہ افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع تربت سے ایرانی سرحدی علاقے بسولی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے غیر قانونی طور پر ایران جانے والی تین گاڑیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد موقعے پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔کارروائی کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے انھوں نیغیر قانونی طور پر لوگوں کو سرحد پار لے جانے والے ٹرانسپورٹر، ایجنٹ اور بس ڈرائیور کیخلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :