07 جولائی ، 2012
اسلام آباد. . . . وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہری پور اور ہزار ڈویژن اور ضلع سوات میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا،زیریں سندھ اور کشمیر ،گلگت بلتستان میں آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات گئے وقفے وقفے سے تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ہری پور اور ہزار ڈویڑن اور ضلع سوات میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا،زیریں سندھ اور کشمیر ،گلگت بلتستان میں آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ژوب ، کراچی ڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز اسلام آباد،پشاور اور لاہور میں 41ڈگری ،ملتان ،مظفرآباد،گلگت اور فیصل آباد میں 40ڈگری کوئٹہ میں 39 اور کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔