07 جولائی ، 2012
راولپنڈی . . . . قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے 27لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر ہونے پر اپنے کاروباری حلیف کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔ پولیس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے گڑھی شاہو تھانہ میں عبدالرزاق نامی شخص کیخلاف ایف آئی درج کرائی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق عبدالرزاق نے محمدیوسف سے کاروبار کیلئے 27 لاکھ روپے لیے۔ یہ رقم واپس کرنے کیلئے عبدالرزاق نے نے چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا۔