07 جولائی ، 2012
ہیوسٹن (راجہ زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ جنگ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کراچی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی معید خان سابق صوبائی وزیر شبیر قائمی سمیت ایم کیو ایم امریکہ کے عہدیداران کے ساتھ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی نے راؤنڈ ٹیبل اجلاس یہاں ہیوسٹن میں منعقد کی جس میں متحدہ امریکہ کے آرگنائزر عبیدالرحمن، سینٹرل آرگنائزر کمیٹی کیاراکین وسیمزیدی، ظفر کمال، گل بھائی اور محمدظہیر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر محمدسعیدشیخ نے سسٹر سٹی کی 2001 سے لیکراب تک کی کارکردگی سے وفد کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہیوسٹن اور کراچی سسٹر سٹی کے باہمی اشتراک سے کراچی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ فائر فائٹنگ کے آلات کراچی بلدیہ کو فراہم کئے گئے ہیں، تعلیمی کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرکے رکن اور کوآرڈینیٹر ڈیوڈ گڈونگ نے کہا کہ سسٹر سٹی کے باہمی تعاون سے یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت ہیوسٹن اور کراچی کے دو تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک کرایا گیا ہے۔ لائژن اورہیلتھ کیئر پروگرام کے کوآرڈینیٹر مطلوب نے بتایا کہ ٹیلی میٹرس پروگرام کا ایک منصوبہ ابھی پائپ لائن میں موجودہے جس کے تحت کراچی کے ڈاؤ میڈیکل کالج کو اس پروگرام میں شامل کیاجائے گا۔ ٹریڈکے شعبے کے کوآرڈینیٹر سجاد شیخ نے کہا کہ پورٹ قاسم کو فری ٹریڈ اورگرین زون بنانے سے متعلق گریٹر ہیوسٹن ممبر آف کامرس اور کراچی چیمبر آف کامرس کے درمیان اشتراک کرلیا گیا ہے تاہم ان رہنماؤں نے اس امر پر زوردیاکہ یہ تمام کام متحدہ کی مدسے مزید تیزی سے ہوسکتے ہیں جس سے دونوں شہروں کے درمیان تمام شعبوں وہاں کے عوام استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پرایم کیو ایم امریکہ کے آرگنائزر عبیدالرحمن نے کہاکہ سابق میئرکراچی مصطفی کمال نے اس وقت کے ہیوسٹن کے میئر بل وائٹ سے سسٹر سٹی کے قیام کا جو معاہدہ کیا اس سے انہیں امیدہے کہ مستقبل میں اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔ رائڈ ٹیبل اجلاس میں سابق صدر ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ہارون شیخ، ایم کیو ایم ہیوسٹن کے رہنماؤں انچارج امتیاز احسن، میجر نجھا، اٹارنی سعید نیرالظفر، حشمت آفندی، طارق آفندی، مریم عیسیٰ، عامرخان، سمین فاروقی، شمیم سید، فاروق نہال خان، محمد جمیل صدیقی، الیاس چوہدری، سلمان قادر خان اوردیگرنے شرکت کی۔ جبکہ ایم کیو ایم کے وفدنے ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔