پاکستان
07 جولائی ، 2012

رحمن ملک نے تربت واقعے پر رپورٹ طلب کر لی

رحمن ملک نے تربت واقعے پر رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد… مشیر داخلہ رحمان ملک نے تربت میں ہلاکتوں کے واقعہ کے پس منظر میں اس راستے سے انسانی اسمگلنگ ہونے سے متعلق ڈی جی، ایف آئی اے سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ انسانی اسمگلنگ کے ذمہ دار ایجنٹوں کو 3 دن میں پکڑنے کا حکم دیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق تربت میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق سیال کوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات سے تھا۔ مشیر داخلہ نے لوگوں کے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کو روکنے اور اس میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں 3 دن میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ، وزارت داخلہ نے تربت واقعہ سے متعلق بتایاہے کہ اس راستے سے انسانی اسمگلر ، جیپوں میں لوگوں کو ایران لے کر جاتے ہیں، تربت میں دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے یہ افراد مارے گئے، رحمان ملک نے متعلقہ صوبائی حکام سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید خبریں :