پاکستان
07 جولائی ، 2012

لاہور ہائیکورٹ کا ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم

لاہور… لاہورہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرزکوفوری طور پر ہڑتال ختم کرنے اور اِن ڈور اور آوٴٹ ڈور میں ڈیوٹیاں سنبھالنے کا حکم دے دیا اور ان کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں پر عمل درآمد روک دیاہے، تاہم ینگ ڈاکٹرز کاکہناہے کہ وہ آوٴٹ ڈور اور اِن ڈورز میں ہڑتال ختم کرنیکافیصلہ عدالتی حکم کو تحریری طور پر موصول ہوتے ہی جنرل کونسل اجلاس میں کریں گے ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف کیس کی سماعت کی،ینگ ڈاکٹرز کے وکیل نے بتایاکہ سیکرٹری صحت نے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی نہ کرنیکی یقین دہانی کرائی تھی،مگر انہیں برطرف کیاجارہاہے، عدالت توہینِ عدالت کی کارروائی کرے،اس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹھوس شواہد دیں پھر جائزہ لیاجائیگا،سرکاری وکیل نے موٴقف اختیارکیاکہ پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹسز جاری کئے اور28ڈاکٹرزکو برطرف کیاگیا، اس پر عدالت نے قرار دیا کہ ڈاکٹروں کی آزادی،عزت اور آبرو مقدم ہے،اس امرکو یقینی بنایاجائیگا کہ ڈاکٹروں کیخلاف کوئی غیرقانونی کارروائی نہ ہو،اگرکوئی ہراساں کرتاہے توعدالت کوآگاہ کیاجائے،آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی،عدالت مناسب وقت دیگی تاکہ ڈاکٹراورحکومت خیر سگالی کامظاہرہ کریں،عدالت نے مزیدکہا کہ فوج اور پولیس کی طرح ڈاکٹروں کابھی سروس اسٹرکچر ہونا چاہئے۔عدالت نے ینگ ڈاکٹرز کوحکم دیا کہ وہ فوری طور پراِن ڈور اورآوٴٹ ڈورز میں بھی کام شروع کریں،کیس پرمزیدکارروائی2ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزید خبریں :