دنیا
07 جولائی ، 2012

لندن میں انسداد دہشت گردی کے خلاف آپریشن، خاتون گرفتار

لندن میں انسداد دہشت گردی کے خلاف آپریشن، خاتون گرفتار

لندن… لندن میں انسداد دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے،جس کے دوران لندن سے دہشت گردی کے شبہ میں ایک اور خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ 22سالہ خاتون کو آج لندن صبح رہائشی علاقے سے گرفتارکیا گیا ،،خاتون کو ساوٴتھ ایسٹ لندن کے پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے جمعرات 5جولائی کوایک خاتون سمیت 6افراد کو دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا جن کی عمریں 18سے 30سال کے درمیان ہیں۔ ان تمام افراد کو دہشت گردی ایکٹ 2000 کے تحت دہشت گردی کے شبہ میں گرفتارکیا گیا ہے۔ گرفتاریوں کا تعلق اولمپک اور پیرا اولمپک سے نہیں ہے۔

مزید خبریں :