Time 30 اپریل ، 2025
دنیا

پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انکار کی سزا، بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عہدے سے فارغ

پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انکار کی سزا، بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عہدے سے فارغ
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ سیکٹر میں برہمن فوج کی دو یونٹوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں5 سکھ فوجی ہلاک ہو گئے/فوٹوبھارتی میڈیا 

کراچی: مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف فوری طور پر مہم جوئی سے انکار کرنے والے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو کمانڈر ناردرن کمانڈ کے عہدے سے ہٹا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم جنرل ایم وی ایس کمار نے مہم جوئی سے گریز کرنے کی پالیسی اپنالی تھی جس پر مودی سرکار نے  لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو عہدے سے ہی ہٹا دیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں برہمن فوج کی دو یونٹوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 5  سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے۔

مزید برآں سکھ فوجیوں کی ہلاکت پر سکھ کمیونٹی میں کافی غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

پہلگام واقعہ

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے تھے۔

بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔

مزید خبریں :