پاکستان
07 جولائی ، 2012

اسلام آباد، کنویں میں اترنے والے دو مزدور دم گھنٹے سے ہلاک

اسلام آباد، کنویں میں اترنے والے دو مزدور دم گھنٹے سے ہلاک

اسلام آباد… اسلام آباد کے نواحی علاقہ کاک پل کے قریب ایک سی این جی اسٹیشن کے کنویں میں صفائی کیلئے اترنے والے دو مزدور ، وہاں دم گھٹنے سے شدید متاثر ہوئے اور چل بسے ۔ کاک پل کے قریب سی این جی اسٹیشن میں صاف پانی کے تقریبا 100 فٹ گہرے کنویں میں کام کیلئے اپر دیر سے تعلق رکھنے والے محنت کش بھائی اترے اور کچھ دیر تک باہر نہیں آئے، کنویں میں پانی بھرا ہونے کی وجہ سے ان کے ڈوب جانے کا خدشہ پیدا ہو ا تو امدادی اداروں اور پولیس کو اطلاع دی گئی ، ہنگامی کوششوں کے بعد پہلے عبدالرحمان کو بیہوش حالت میں وہاں سے نکال کر اسپتال بھجوایا گیا جو بعد میں دم توڑ گیا ، کچھ دیر بعد دوسرے بھائی نواب کی میت کو بھی نکال لیا گیا، ریسکیو عملہ کے مطابق کنویں میں آکسیجن نہیں تھی اور مزدوروں کے پاس آکسیجن سلنڈر بھی نہیں تھے ، پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :