پاکستان
07 جولائی ، 2012

سانحہ تربت میں جاں بحق ہونیوالوں کی میتیں کراچی روانہ

سانحہ تربت میں جاں بحق ہونیوالوں کی میتیں کراچی روانہ

کوئٹہ… بلوچستان کے ضلع تربت میں گذشتہ روز فائرنگ سے ہلاک 18افراد کی میتوں کو تربت سے کراچی روانہ کر دیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان نصیب اللہ بازئی نے جیو نیوز کوبتایا کہ 18افراد کی میتیں تربت سے کراچی روانہ کردی گئی ہیں ،ان میں تین تین افرادکی شناخت ہوگئی ہے، دو کا تعلق گجرانوالہ اور ایک کا سیالکوٹ سے ہے جبکہ باقی 15افراد کی شناخت نہیں ہوسکی انہوں نے بتایا کہ لواحقین میتوں کی شناخت کے لئے کراچی میں ایدھی مرکز سے رابطہ کرسکتے ہیں ، گذشتہ روز تربت کے علاقے دشت کھڈان میں کراچی سے ایران جانے والے مسافروں کی انتظارگاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں18افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔

مزید خبریں :