07 جولائی ، 2012
حیدرآباد …حیدرآباد میں نئے ڈیجیٹل میٹر لگانے کے خلاف شہریوں اور دُکانداروں نے احتجاج کیا اور میٹر توڑ دیئے۔حیسکو کی جانب سے حیدرآباد کے علاوہ ریشم بازار اور بھائی خان چاڑی کے علاقوں میں نئے ڈیجیٹل میٹر نصب کئے جارہے تھے، جس پر شہریوں اور دکانداروں نے احتجاج کیا۔ مشتعل افراد نے احتجاجاًدُکانیں اور بازار بند کرادیئے اور نئے میٹر کی تنصیب کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، مشتعل افراد نے حیسکو کی جانب سے لگائے گئے نئے بھی میٹر اکھاڑ دیئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، بجلی دستیاب نہیں اور بل بھیجے جارہے ہیں۔ ان کا الزام تھا کہ نئے میٹر تیز چلتے ہیں اور صارفین پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے۔