07 جولائی ، 2012
لاہور…دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف اوراے این پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کولانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے،اور کہاہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کو نیٹو افواج سے آزادی دلانا چاہتے ہیں۔لاہورمیں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس ہوئی،جس میں مولاناسمیع الحق،شیخ رشیداحمد،منورحسن،اعجاز الحق اورحافظ سعیدسمیت دیگر رہنماوٴں نے شرکت کی،بعدمیں پریس کانفرنس میں مولاناسمیع الحق نے بتایاکہ دفاعِ پاکستان کونسل کالانگ مارچ اتوار کی صبح10 بجے ناصر باغ سے شروع ہوگا جوپیر کے روز اسلام آبادپہنچے گا،انہوں نے کہاکہ حکومت جی ٹی روڈ والی ٹریفک دوروز کیلئے موٹروے پرمنتقل کردے، مولاناسمیع الحق کاکہناتھاکہ نیٹوسپلائی ملک کے مفاد میں نہیں،اس سے دہشت گردی بڑھے گی، حکمران امریکی غلام بن چکے ہیں،اُنہیں فوری مستعفی ہوجانا چاہیے۔