پاکستان
07 جولائی ، 2012

آئی جی پنجاب کی اہلکاروں کو توندیں کم کرنے کیلئے 31 جولائی تک مہلت

آئی جی پنجاب کی اہلکاروں کو توندیں کم کرنے کیلئے 31 جولائی تک مہلت

لاہور … آئی جی پنجاب کی جانب سے صرف 2 انچ توند کم کرنے والے اہلکاروں کو مزید 31 جولائی تک کی مہلت دی گئی ہے جبکہ جو اپنی توندیں 30 جون تک کم نہیں کر سکے تھے ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے جو اہلکار اپنی توندیں کم کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور وزن کم بھی کرلیا صرف انہیں 31 جولائی تک مزید وقت دیا گیا کہ اپنی توندیں 38 انچ کر لیں ورنہ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب میں اب تک توندیں کم نہ کرنے کی پاداش میں پہلے مرحلے میں 60 جبکہ اب تک ایلیٹ فورس سمیت مزید 160 اہلکاروں کو ان کی آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 10 جولائی تک پولیس ہیڈ کوارٹر کو تمام ڈی پی اوز کی جانب سے توندیں کم نہ کرنے والے اہلکاروں کی لسٹیں موصول ہو جائیں گی۔

مزید خبریں :