کاروبار
07 جولائی ، 2012

چیئرمین نیب نے موبائل کمپنیز کو ٹیکس میں چھوٹ کا خط منسوخ کرادیا

چیئرمین نیب نے موبائل کمپنیز کو ٹیکس میں چھوٹ کا خط منسوخ کرادیا

اسلام آباد … ترجمان نیب نے کہا ہے کہ موبائل فون کمپنیز 47 ارب روپے کی ٹیکس نا دہندہ ہیں، چیئرمین نیب نے چیئرمین ایف بی آر کو بلاکر وضاحت طلب کی اور موبائل کمپنیز کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کا خط منسوخ کرادیا۔ ترجمان نیب محمد عرفان نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ میں بتایا کہ 5 سیلولر کمپنیزکے ذمے گزشتہ کئی برس سے اربوں روپے کا ٹیکس واجب الادا ہے ، ان کمپنیوں میں نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن، پاکستان ٹیلی کام، ٹیلی نار، وارد اور پاکستان موبائل کمیونی کیشن لمیٹڈ شامل ہیں۔ قومی خزانے کو 47ارب روپے کے نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے معاملے کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو نیب کے ڈی جی آپریشن، ڈائریکٹر اسپیشل آپریشن اور ایک سینئرافسر پر مشتمل ہوگی۔ نیب نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چھوٹ کے حوالے سے موبائل کمپنیوں کا اسٹے آرڈر ختم کرایا جائے اور ٹیکس جلد وصول کیا جائے۔

مزید خبریں :