19 مئی ، 2017
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رینجرزکی کارروائی کے معاملے پر وزارت داخلہ نے ڈی جی پنجاب رینجرز کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ ـــاگر رینجرز نے چھاپےکی وجہ نہ بتائی تو اسے واپس بھیج دیا جائے گاـ۔
وزارت داخلہ کے جاری کردہ مراسلہ میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ رینجرز کو پولیس کے بغیر چھاپہ مارنے کا اختیار نہیںہے۔قانون کے مطابق کسی بھی چھاپے کے لئے رینجرز کو ضلعی انتظامیہ سے منظوری لینا ضروری ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی منظوری سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو 15 اور17 مئی کو بھی مراسلے بھیجے گئے مگر جواب نہ آیا۔
ذرائع وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اگر پیر22 مئی تک جواب نہ آیا تومفاد عامہ میں رینجرز کو واپس بھیج دیں گے۔
واضح رہے کہ رینجرز نے مئی کے دوسرے ہفتے میں اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی پرچھاپہ مارا تھا۔