دنیا
20 مئی ، 2017

سعودی عرب کا اسرائیلی صحافیوں کو ویزہ دینے سے انکار

سعودی عرب کا اسرائیلی صحافیوں کو ویزہ دینے سے انکار

سعودی عرب نے اسرائیلی صحافیوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کی کوریج کے لئے ویزے دینے سے انکار کردیا ۔

اسرائیلی میڈیا سے تعلق رکھنے والے متعدد صحافیوں اور رپورٹرز نے بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی اجازت کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں ویزے جاری کرنے کی درخواستوں کو مسترد کردیا ۔

ان صحافیوں میں اسرائیلی اخبار یدیعوت احرنوت کے اورلے ازولئے، چینل 10 کے گیل تامارے ان کے علاوہ اسرائیلی نیوز چینل آئی 24نیوز کے ڈان راویف ہیں۔جبکہ یہ صحافی امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔

اورلے ازولئے نے مزید بتایا کہ انہیں 2007 میں سابق صدر جارج بش کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے اسرائیلی اخبار کی نمائندگی کی اجازت دی گئی تھی۔

مزید خبریں :