پاکستان
07 جولائی ، 2012

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تحفظات ہیں، کیمرون منٹر

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر تحفظات ہیں، کیمرون منٹر

گڈانی … امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے پر امریکا کو تحفظات ہیں، تاہم انرجی سیکٹر میں امریکا پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر نے یہ بات بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں ماہی گیروں کیلئے بنائی گئی جیٹی کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے فیصلے سے پاکستان کی جانب سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔ ماہی گیروں سے خطاب کرتے ہوئے کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ امریکا بلوچستان کے ماہی گیروں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے اور مطلوبہ جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھرپور تعاون کرے گا۔ کیمرون منٹر نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کا بھی دورہ کیا اور ناکارہ بحری جہازوں کی کٹائی کے کام کا معائنہ کیا۔

مزید خبریں :