پاکستان
07 جولائی ، 2012

امن و امان اور ترقیاتی عمل جاری رکھنا اولین ترجیح ہے، اسلم رئیسانی

امن و امان اور ترقیاتی عمل جاری رکھنا اولین ترجیح ہے، اسلم رئیسانی

کوئٹہ … وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں امن و امان کا قیام اور ترقیاتی عمل کو جاری رکھنا ہے، اس راہ میں ہر قسم کی حائل رکاوٹ کو دو ر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ بات وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے سابق نگراں وزیر اعلیٰ سردار صالح بھوتانی کی ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور ترقیاتی عمل جاری رکھنے کیلئے مالی نظم و نسق کو یقینی بنایا گیا ہے بعض عناصر حالات خراب کر کے ترقیاتی عمل میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے رواں سال سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں اور یہ کہنا کہ امن وامان سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے تو یہ غلط ہے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو معدنیات، زراعت، صنعت، سمندری حیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔

مزید خبریں :