07 جولائی ، 2012
شندور…شندور میں تین روزہ پولو فیسٹول کا آغاز ہوگیا۔ جس میں ملکی و غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد فیسٹول میں پہنچی ہے۔ ہفتے کے روز ہونے والے افتتاحی میچ میں غذر کی ٹیم نے لاس پور چترال کو ایک کے مقابلے میں نو گول سے شکست دی۔دنیا کے بلند ترین پولو گراوٴنڈ شندور میں ہر سال سات جولائی سے 9 جولائی تک پولو فیسٹول منایا جاتا ہے۔ تقریباً تین ہزار سات سو میٹر کی بلندی پر پہاڑوں کے درمیان قدرتی جھیل کے کنارے کھلے میدان میں یہ سالانہ مقابلے چترال اور گلگت کی پولو ٹیموں کے درمیان ہوتے ہیں۔چترال اور گلگت بلتستان کے علاوہ ملکی اورغیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد بھی شندور میلے میں رنگ جمانے پہنچ چکی ہے جبکہ شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔